گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافہ انتہائی غلط اقدام ہے، اس سے عام آدمی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں گند م کی قیمت میں اضافے کی مذمت ،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 10مارچ2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گلگت بلتستان میں گند م کی قیمت میں ہوشرباء اضافے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے غریب عوام کے ساتھ ظلم وزیادتی قراردیاہے۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک کی عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبتی جا رہی ہے اس کے باو جود حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان میں گندم کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ انتہائی غلط اقدام ہے ۔انھوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی کی مشکلات میں مزیدبڑھ جائیں گی۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی قیمت میں موجودہ اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دبنے سے بچائیں۔