ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کی فاتحہ چہلم
کراچی ۔۔۔ 10مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیقی کا فاتحہ چہلم پیر کے روز بعد نماز عصر لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آبا د میں منعقدہوا جس میں مرحوم کی روح ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔فاتحہ چہلم میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنو ید جمیل ،محترمہ ممتاز انور ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، مختلف شعبہ جات کراچی تنظیمی کمیٹی،ایس ٹی سی،ایلڈرزونگ،لیبرڈویژن،اے پی ایم ایس اواورشعبہ خواتین سمیت ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان ،ہمدردوں اورڈاکٹرخالدمقبول صدیقی سمیت مرحوم کے تمام اہل خانہ نے بڑی تعدا د نے شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں ۔