سابق ڈپٹی مئیرکراچی متین یوسف کے والدکے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
کراچی ۔۔۔ 9مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سابق ڈپٹی میئرکراچی متین یوسف کے والدکے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے متین یوسف سمیت مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے ۔(آمین)دریں اثناء حق پرست رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر،سابق ٹاؤن ناظم ممتازحمیدنے مرحوم کی نمازجنازہ اورتدفین میں شرکت کرکے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اور مرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی۔