اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے یہ کسی کو خواتین پر جبر کی اجا زت نہیں دیتا ،رابعہ ماجد
قائد تحریک الطاف حسین نے ملک میں خواتین کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کے خلاف آواز بلند کی
ایم کیو ایم شعبہ خواتین کے تحت عالمی یوم خواتین پر ’’ ہر دن ہمارا دن ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب
کراچی ۔۔۔ 9مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ’’ ہر دن ہمارا دن ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج رابعہ ماجد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہو تا ہے ۔بدقسمتی سے گزشتہ65برسوں سے وطن عزیز میں خواتین کو ان کا جائز مقام نہیں دیا گیا ہے اور انہیں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے اور یہ خواتین پر جبر کی اجا زت نہیں دیتا ،اسلام نے ہمیں خواتین کے احترام اورانہیں ان کے جائز حقوق کی فراہمی کا درس دیا ہے ، خواتین کو ان کے حقوق سے آگہی ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا تدراک کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنھوں نے ملک کے کسی بھی کونے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے اور اپنے کارکنان کو بھی خواتین کے احترام کا درس دیا ہے ۔ تقریب میں شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی ممبر زرین مجید، نسیم محمد علی،شاہجہاں ،منگلا شرمہ سمیت،یونٹ و سیکٹر ز کی خواتین کارکنان سمیت مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔