اسکیم 33 گلشن معمار سیکٹر یونٹ 33-B کے رہائشی عامر ولد عبد الرشید نامی شخص کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں، رابطہ کمیٹی
عوام و کارکنان ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو ایم کیوایم کا نام استعمال کرکے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں
کراچی۔۔۔8؍مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گلشن معمارسیکٹراسکیم33یونٹ33-Bکے رہائشی عامرولدعبدالرشیدنامی سے لاتعلقی کااظہارکیاہے اورکہا ہے کہ مذکورہ شخص جرائم پیشہ ہے جوغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور خود کو ایم کیوایم کا کارکن ظاہر کرکے ایم کیوایم کو بدنام کر رہا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ہمدردعوام سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصرکی نشاندہی کریں جوایم کیوایم کانام استعمال کرکے ایم کیوایم کوبدنام کررہے ہیں۔