الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے صحرائے تھرمیں قحط زدہ افرادکی فوری امداد کیلئے غذائی اجناس پرمشتمل پہلی امدادی کھیپ روانہ کردی
امدادی کھیپ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصرجمال،رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی نے اپنی نگرانی میں روانہ کی جس میںآٹا،چاول دالیں،بیسن ، مصالحہ جات،خشک دودھ ،چائے کی پتی،بسکٹس اوربھاری مقدارمیں منرل واٹرکے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء اورجان بچانے والی ادویات شامل ہیں
رابطہ کمیٹی کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن میں مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیا
لاہور ۔۔۔7، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں جمعے کی شب فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے صحرائے تھرمیں قحط زدہ افرادکی فوری امداد کیلئے غذائی اجناس اوردیگراشیاء پرمشتمل لاکھوں روپے مالیت کی پہلی امدادی کھیپ صحرائے تھرروانہ کردی گئی ہے۔دوٹرکوں پرمشتمل امدادی کھیپ میںآٹا،چاول،مختلف اقسام دالیں،بیسن ، مصالحہ جات،خشک دودھ ،چائے کی پتی اوربسکٹس کے پیکٹس اوربھاری مقدارمیں پینے کے پانی (منرل واٹر)کی بوتلوں کے علاوہ روزمرہ استعمال کی اشیاء صابن ، توٹھ پیسٹ اورجان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔صحرائے تھر میں قحط سے متاثرہ افرادکی امدادکیلئے خشک اجناس پرمشتمل امدادی کھیپ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصرجمال،رابطہ کمیٹی کے رکن سیدشاکرعلی نے اپنی نگرانی میں روانہ کیا۔اس موقع پرحق پرست رکن سندھ اسمبلی خالدبن ولایت،ارتضیٰ فاروقی ،عبداللہ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔اس سے قبل رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرانجینئرناصرجمال اوررکن رابطہ کمیٹی کے ہمراہ حق پرست اراکین اسمبلی نے خدمت خلق فاؤنڈیشن مرکزی دفاترمیں صحرائے تھرقحط سالی سے متاثرہ افرادکی امدادکیلئے لگائے گئے مرکزی امدادی کیمپ کا دورہ کیا اورامدادی سرگرمیوں کاجائزہ لیکراس پراطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پرانہوں نے کیمپ میں موجودخدمت خلق فاؤنڈیشن اورایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کوقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیااورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)
.jpg)