حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر شبیر احمد قائم خانی نے داتا دربار کے اطراف کی کاروباری شخصیات اور عوام میں صوفیائے کرام کانفرنس کے پمفلٹ تقسیم کئے اور انہیں شرکت کی دعوت دی
صوفیائے کرام کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور یہ صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کا بڑا اور اہم کام ہے، داتا دربار کے اطراف کی کاروباری شخصیات کے تاثرات
لاہور ۔۔۔6، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی اور سندھ کے سابق حق پرست وزیر شبیر احمد قائم خانی نے داتا دربا کے اطراف کے علاقہ کا دورہ کیا اور 9مارچ کو لاہور میں ایم کیوایم کے زیر اہتمام ہونے والی عظیم الشان ’’صوفیائے کرام کانفرنس ‘‘ کے پمفلٹ تقسیم کئے ۔ انہوں نے داتا دربا رکے اطراف کے دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سلیم بندھانی نے کہا کہ ڈونگی گراؤنڈ میں ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں داتا دربار کے اطراف کی کاروباری شخصیات اور عوام کی شرکت رحمت کا باعث ہو گی۔ داتا دربار کے اطراف کی کاروباری شخصیات اور عوام نے صوفیائے کرام کانفرنس کا زبردست خیر مقدم کیا اور اسے صوفیائے کرام اور اولیائے کرام کی تعلیمات کو فروغ دینے کا بڑا اور اہم کام قرار دیا۔