اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والی خاتون وکیل محترمہ فضاء ملک شہید کے سوئم میں حق پرست خاتون اراکین قومی اسمبلی کی شرکت
اسلام آباد۔۔۔6، مارچ2014ء
گزشتہ دنوں اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والی خاتون وکیل محترمہ فضاء ملک شہید کا سوئم آج اسلام آباد بارہ کہوہ میں واقع ان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں محترمہ فضاء ملک شہید کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں متحدہ قومی موومنٹ کی خاتون حق پرست اراکین قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا ، محترمہ نکہت شکیل اور محترمہ ثمن جعفری نے شرکت کی ۔ اس موقع پر حق پرست خاتون اراکین قومی اسمبلی نے سوگوار لواحقین سے ملاقات کرکے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین اورکھلی دہشت گردی قرار دیا ۔