مسلم لیگ ق سندھ کے رہنماء علیم عادل شیخ کے ہمراہ وفدکی رابطہ کمیٹی سے ملاقات،ایم کیوایم کوسندھ کنوینشن میں شرکت کی دعوت
کراچی:۔5؍ مارچ 2014ء
مسلم لیگ (ق) سندھ کے رہنماء علیم عادل شیخ کے ہمراہ وفد نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اور ایم کیوایم کو’’سندھکنوینشن ‘‘میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی جس میں ملک خصوصاًسندھ اورکراچی میں امن وامان کی صورتحال ،دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیااور دونوں جانب سے سندھ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے باہمی رابطوں پر اتفاق کیاگیا۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے ارکان علیم عادل شیخ کا شکریہ ادا کیا