ایم کیوایم کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج اورسابق سیکٹر انچارج فیڈرل بی ایریا مشتاق احمد شاہ کوفائرنگ کرکے شہید کر دیا
واقع کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال ، اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے
کراچی ۔۔۔ 4 مارچ 2014
متحدہ قومی موومنٹ کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج اورسابق سیکٹر انچارج فیڈرل بی ایریا مشتاق احمد شاہ کوفائرنگ کرکے شہید کردیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مشاق احمد شہید سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں اپنے گھر سے نائن زیرو جانے کیلئے نکلے اور راستے میں واقع ایک پان کی دکان تھوڑی دیر کے لئے رکے عین اسی وقت وہاں پر پہلے موجود مسلح دہشت گردوں نے گھات لگا کر مشتاق احمد شہیدپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ شہیدنے پسماندگان میں والدہ ، بیوہ ،پانچ بھائیوں اور ایک بہن کو چھوڑا ہے۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال ، اراکان رابطہ کمیٹی اشفاق منگی اور خالد سلطان، حق پرست ارکان اسمبلی،علاقائی سیکٹریونٹس کے ذمہ داران کراچی کے مقامی اسپتال پہنچ گئے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر انجینئر ناصر جمال نے شہید کے سو گوار لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔