قائد تحریک الطاف حسین نے سیاست برائے خدمت کو اولین نصب العین بنایاہے ، احمد سلیم صدیقی
اسکیم33معمار میں علاقہ معززین کی میٹنگ سے گفتگو، میٹنگ میں علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کے متعلق بھی دریافت کیا
کراچی ۔۔۔ 4مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے گزشتہ روز اسکیم33معمار میں علاقہ معززین کی ایک میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ بزرگوں کے احترام اور چھوٹوں سے شفقت کادرس دیا ہے ،انھوں نے کہا کہ قائد تحریک نے سیاست برائے خدمت کو اپنا اولین نصب العین بنایاہے اور اپنے کارکنان کو بھی عوامی خدمت کا درس دیا ہے ۔ احمد سلیم صدیقی نے اس میٹنگ میں موجود علاقہ مکینوں سے گفتگو کی اور ان کو درپیش مختلف مسائل کے متعلق دریافت بھی کیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے جوائنٹ انچارج ضمیر الحق و اراکین ایلڈرز ونگ بھی موجود تھے ۔ علاقہ معززین نے میٹنگ کو خوب سراہا اور ہرکڑے وقت میں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔