قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فون پررابطہ
ملک کی مجموعی صورتحال ، تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی، مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اوردیگر امورپر بات چیت
قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے ڈاکٹر طاہرالقادری اوران کے رفقاء کو صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
منہاج القرآن علماء کونسل اور مشائخ ونگ کے نمائندگان اور کارکنان ،کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے ، ڈاکٹرطاہر القادری
لندن۔۔۔3، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی صورتحال ، ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی دہشت گردی مذہبی منافرت ، فرقہ واریت اوردیگر امورپر بات چیت ہوئی۔ جناب الطاف حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک سے مذہبی انتہاء پسندی کے خاتمہ اور اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے اولیائے کرام اوربزرگان دین کے کردار کو اجاگر کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کو لاہور میں صوفیائے کرام کانفرنس کاانعقاد کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرطاہرالقادری اورانکے رفقاء کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے دین اسلام کے فروغ میں بزرگان دین ، اولیائے کرام اور صوفیائے کرام کی خدمات اجاگر کرنے کیلئے ایم کیوایم کے تحت صوفیائے کرام کانفرنس کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور یقین دلایا کہ پاکستان میں موجود منہاج القرآن علماء کونسل اور مشائخ ونگ کے نمائندگان اور کارکنان کانفرنس میں ضرور شرکت کریں۔