حق پرست سینیٹرزعبدالحسیب خان اورشیرالہ ملک نے اسلام آبادکچہری فائرنگ اورخودکش حملے میں زخمی افرادکی عیادت کی
قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی
حق پرست نمائندوں کاکچہری میں دہشت گردی کے واقعہ پراظہارمذمت،زخمیوں سے ہمدردی ،صحت یابی کیلئے دعا
حکومت کچہری دہشت گردی واقعے میں تمام زخمیوں کوسرکاری خرچ پرعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کرے
دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اورمعصوم شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات بروئے کارلائیں جائیں
عبدالحسیب خان اورشیرالہ ملک کی پمزاسپتال میں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو
اسلام آباد۔۔۔03، مارچ2014ء
حق پرست اراکین سینیٹ عبدالحسیب خان اورمحترمہ شیرالہ نشاط ملک نے اسلام آبادکے علاقے ایف ایٹ کی کچہری میں پیرکی صبح کی جانیوالی دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اورپمزاسپتال جاکرافسوسناک واقعے میں زخمی افرادکی عیادت کی اورقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پرانہوں نے دہشت گردی کے واقعے میں زخمیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی،اس موقع پرانہوں نے کچہری میں خودکش حملے اورفائرنگ میں جاں بحق افرادکی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کیلئے بھی فاتحہ خوانی کی۔حق پرست سینیٹرزنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کچہری دہشت گردی واقعے میں تمام زخمیوں کوسرکاری خرچ پرعلاج ومعالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں، دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اورمعصوم شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات بروئے کارلائیں جائیں اورواقعے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔