ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121کے کارکن محمد قمر الزماں اورایک ہمدردتوفیق الٰہی کی شہادت کے واقعہ پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے تاریخی ریلی منعقد کرنے پر ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے
ایم کیوایم کوفوج سے اظہاریکجہتی کرنے اورطالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزاد ی جارہی ہے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔3 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 121کے کارکن محمد قمر الزماں اورایک ہمدردتوفیق الٰہی کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم نے طالبان کی دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج سے اظہاریکجہتی کیلئے کراچی میں تاریخی ریلی منعقد کی ہے اس کے بعدسے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے۔دوروزقبل ناظم آبادکے علاقے اورنگ آبادمیں بھی ایم کیوایم کے دو کارکنوں حامدخان اورمحمدخالد کومسجدسے باہرنکلتے ہوئے فائرنگ کرکے شہیدکردیاتھااورگزشتہ روز اورنگی ٹاؤن گلشن بہار کے علاقے میں ایم کیوایم کے کارکن محمد قمرالزماں اپنی دکان میں پر بیٹھے تھے کہ مسلح دہشت گردوں نے دکان میں گھس کرفائرنگ کرکے محمدقمرالزماں اوروہاں بیٹھے ہوئے ایک ہمدرد توفیق الٰہی کوشہید کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوفوج سے اظہاریکجہتی کرنے اورطالبانائزیشن کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزاد ی جارہی ہے اوراس کے کارکنوں کو دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے اوریہ دہشت گرد کھلے عام دندناتے پھررہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین، وزیراعظم میاں نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعات کافوری نوٹس لیاجائے اورقاتلوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے۔