اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں خود کش حملوںِمسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بموں سے حملوں پر الطاف حسین کااظہار مذمت
بد ترین دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گرد ملک کے استحکام کے درپے ہیں اور معصوم بے گناہ افراد کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، الطاف حسین
دہشت گردی کے واقعہ میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان ، وکیل سمیت شہید افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔03، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں خود کش حملوں ، مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بموں سے حملوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے اس بد ترین واقعہ میں ایڈیشنل سیشن جج رفاقت اعوان ، متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ اور استعمال ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث سفاک دہشت گرد ملک کے استحکام کے درپے ہیں اور معصوم بے گناہ افراد کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کاظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے اور زخمی افراد کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں خود کش حملوں ، فائرنگ اور دستی بموں سے حملوں میں ملوث دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کیاجائے ، ملک بھر میں دہشت گردوں سے عوام کی جان و مال کے تحفظ تمام حکومتی وسائل ، اختیار اور مشینری کا استعمال کیاجائے اور ملک و قوم کو جلد از جلد دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلائی جائے ۔