بلوچستان کی ثقافت کا دن منانے پر بلوچ عوام کو جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
یوم ثقاقت منانا تہذیب اور شائشتگی کی علامت اور ہر صوبے کے عوام کیلئے باعث فخر ہے، الطاف حسین
بلوچوں کی ثقافت امن و محبت کا پیغام دیتی ہے ،پاکستان سے بلوچ عوام کی محبت او روفاداری آج بھی قائم ہے ، الطاف حسین
بلوچستان کی تہذیب اور ثقا فت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہے، الطاف حسین
لندن۔۔۔2، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بلوچستان کی ثقافت کا دن منانے پر بلوچ عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک کے ہر صوبے میں رہنے والے عوام کا یوم ثقاقت منانا ان کی تہذیب اور شائشتگی کی علامت اور باعث فخر ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ نازک صورتحال میں بلوچستان شورش زدہ صوبہ ہے اور بلوچ عوام کی جانب سے اس صورتحال میں اپنی ثقافت منانا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ اپنے آپ کو قومی دھارے میں شامل رکھنے کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کثیر الثقافتی یکجہتی کے فروغ کیلئے ملک کی دیگر قومیتوں کو بھی بلوچ عوام کی ثقافت سے یکجہتی اور محبت کااظہار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اوراس میں رہنے والے بلوچ عوام قدیم ثقافت کے مالک ہیں اور بلوچوں کی ثقافت امن و محبت کا پیغام دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بلوچ عوام کی محبت او روفاداری آج بھی قائم ہے اور بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت پاکستان کی دنیا بھر میں پہچان ہے ۔ جناب الطاف حسین نے بلوچستان کی ثقافت کے دن کی تمام بلوچ عوام کو ایک مرتبہ پھر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور بلوچستان اور مظلوم عوام کی ثقافت اور تہذیب سے اپنی محبت کااظہار بھی کیا ۔