نیشنل ہائے وے پر کار حادثے میں ایم کیوایم بن قسم سیکٹر کے کارکن چھتن جوکھیو اور ان کے کزنز کی ہلاکت پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔یکم مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے نیشنل ہائی وے پرکارحادثے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر گھگھر پھاٹک یونٹ کے کارکن چھتن جوکھیوسمیت ان کے کزن حاجی بابو جوکھیو، سجاد جوکھیو اورعبدالغفورجوکھیوکی المناک ہلاکت پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے چھتن جوکھیوسمیت حادثے کا شکار تمام افرادکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ چھتن جوکھیوسمیت کارحادثے میں جاں بحق ہونیوالے تمام افرادکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اورکراچی مضافاتی کمیٹی کے ارکان نے بھی گھگھرپھاٹک یونٹ کے کارکن چھتن جوکھیواوران کے کزن کی کارحادثے میں ہلاکت پر دلی افسوس کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔