پنجاب کے طلباء وطالبات لاہورمیں صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپورشرکت کریں، الطاف حسین
کانفرنس میں مقررین کی جانب سے دین اسلام کے فروغ کیلئے بزرگان دین اورصوفیائے کرام کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی
پنجاب بھرکے غیورنوجوانوں بالخصوص طلباء وطالبات نیک مقصد کیلئے آگے آئیں
الطاف حسین ، انہیں پاکستان کی سلامتی وبقاء کیلئے خلوص دل سے کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتا ہے
ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔27، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے نوجوانوں خصوصاً طلباء اور طالبات سے اپیل کی ہے کہ وہ9، مارچ کو لاہور میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں بھرپورشرکت کریں۔ یہ اپیل انہوں نے جمعرات کی شب ایم کیوایم پنجاب ہاؤس لاہور میں ذمہ داران اورکارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر لاہور کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو 9، مارچ کو ایم کیوایم کے تحت صوفیائے کرام کانفرنس کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات اور اس سلسلے میں عوامی تاثرات سے آگاہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے تحت 9، مارچ کولاہور میں منعقد ہونے والی صوفیائے کرام کانفرنس میں مقررین دین اسلام کے فروغ کیلئے بزرگان دین اورصوفیائے کرام کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے ۔جناب الطاف حسین نے پنجاب بھرکے غیورنوجوانوں بالخصوص طلباء وطالبات سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اس نیک مقصدکیلئے آگے آئیں، ان کا بھائی الطاف حسین ، انہیں پاکستان کی سلامتی وبقاء اور ملک بھر میں مذہبی رواداری اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خلوص دل سے صوفیائے کرام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتا ہے ۔