ایم کیوایم لیبرڈویژن کا27واں سالانہ لیبرکنونشن مورخہ 28؍ فروری 2014ء بروز جمعہ جوش وجذبے سے منایاجائیگا
سالانہ کنونشن میں محنت کش اورسی بی اے یونین کے عہدیداران اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گے
کراچی:۔۔۔27؍فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ایم کیوایم لیبر ڈویژن کا27ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں ہرسال کی طرح امسال بھی سالانہ کنونیشن کے مورخہ 28فروری 2014ء بروز جمعہ بوقت شام 4بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں انتہائی جوش جذبے سے منایا جائے گا ۔سالانہ لیبرکنونشن میں ملک بھرکے سرکاری،نیم سرکاری اورنجی اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کش، مختلف سی بی اے یونین کے عہدیداران،مزدوروں کی مختلف تنظیموں کے نمائندگان کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ لیبرڈویژن کے سالانہ کنونیشن کے سلسلے میں ایم کیوایم لیبرڈویژن کی جانب سے تمام تیاریوں کوحتمی شکل دی جاچکی ہے جبکہ اس سلسلے میں ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو،ایم پی اے ہاسٹل،خورشیدبیگم سیکریٹریٹ،جناح گراؤنڈاورلال قلعہ گراؤنڈ، مکا چورنگی سمیت قرب وجوارکی تمام عمارتوں،چوراہوں اوراہم شاہراہوں کو جناب الطاف حسین کے پورٹریٹ،برقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اور ایم کیوایم کے پرچموں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ہے ۔لیبرڈویژن کے27ویں سالانہ کنونشن کے سلسلے میں لیبرڈویژن کے مختلف یونٹوں کی جانب سے عزیزآبادمیں واقعہ لال قلعہ گراؤنڈ ، جناح گراؤنڈ ، اور مکا چورنگی کے ارد گرد مختلف انقلابی اشعار اور بینگرز آویزاں کئے گئے ہیں