ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقے میں مدرسہ دارالسلام کے مہتمم قاری علی حسن اوران کے صاحبزادے کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ۔ الطاف حسین
بعض قوتیں پاکستان کوداخلی طورپرکمزورکرنے کی سازشیں کررہی ہیں
ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی شیعہ سنی علماء، زاکرین اورمدارس سے وابستہ شخصیات کونشانہ بنایاجارہاہے تاکہ اس کی آڑ میں فساداورقتل وغارتگری کا بازارگرم کیا جاسکے
شیعہ سنی اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سازشوں کوسمجھیں، اشتعال میں نہ آئیں اورپرامن رہ کرفسادبرپاکرنے کی سازش کوناکام بنادیں
قاری علی حسن شہید کے اہل خانہ ، مدرسہ کے تمام اساتذہ، طلبہ اورتمام عقیدت مندوں سے الطاف حسین کااظہارتعزیت
لندن ۔۔27فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے علاقے میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے مدرسہ دارالسلام کے مہتمم قاری علی حسن اوران کے صاحبزادے کے بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بعض قوتیں پاکستان کوداخلی طورپرکمزورکرنے کی سازشیں کررہی ہیں،ان سازشوں کے تحت ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی شیعہ سنی علماء، زاکرین اورمدارس سے وابستہ شخصیات کونشانہ بنایاجارہاہے تاکہ اس کی آڑ میں فساداورقتل وغارتگری کا بازارگرم کیا جاسکے اور عوام کوآپس میں لڑاکران کے اتحادکوپارہ پارہ کیاجاسکے۔ کراچی میں آج ہونیوالے واقعات انہی سازشوں کا حصہ ہیں۔ جناب الطاف حسین نے شیعہ سنی اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان سازشوں کوسمجھیں،کسی بھی قیمت پر اشتعال میں نہ آئیں اورپرامن رہ کرفسادبرپاکرنے کی سازش کوناکام بنادیں۔ انہوں نے قاری علی حسن شہیداوران کے جواں سال صاحبزادے کی شہادت پرانکے اہل خانہ ، مدرسہ کے تمام اساتذہ، طلبہ اورتمام عقیدت مندوں سے دلی افسوس اورہمدردی کا اظہار کیا اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ قاری علی حسن شہید اوران کے شہیدصاحبزادے کوجنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام سوگواروں کو صبرجمیل عطا کرے۔ انہوں نے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مدرسے کے باورچی سے بھی ہمدردی کااظہارکیااوراس کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔