اے آر وائی ٹی وی چینل کے چےئر مین حاجی عبدالزاق یعقوب کی نمازجنازہ میں ایم کیوایم کی کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان اسمبلی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ،اے پی ایم ایس او اور ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کرحاجی سلمان ودیگرسے ملاقات کی اور حاجی عبد الزاق یعقوب کے انتقال پر
قائد تحریک جناب الطاف حسین اور اپنی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا
کراچی۔۔۔25 فروری 2014ء
اے آر وائی ٹی وی چینل کے چےئر مین حاجی عبدالزاق یعقوب کو ہزاروں سو گوران کی آہوں سسکیوں کے درمیان سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ مو تدفین میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی سید مین الحق، ڈاکٹر صغیر احمد باغوری ، افتخار اکبر رندھاوا،رشید گوڈئیل،حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، کراچی تنظیمی کے ارکان، اے پی ایم ایس او کے اراکین اور ایم کیوایم ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ قبل ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مرحوم کی رہائشگاہ پر جا کرحاجی سلمان ودیگرسوگواران سے ملاقات کی اور حاجی عبد الزاق یعقوب کے انتقال پر قائد تحریک جناب ا لطاف حسین اور اپنی جانب سے دلی تعزیت وہ ہمدردی اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور سو گوار ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔