نجی ٹی وی چینل(سماء)کے پروگرام ندیم ملک ’’لائیو‘‘میں جناب الطاف حسین کا نشرہونیوالا انٹرویو آزاد کشمیرسمیت پاکستان بھرمیں دیکھا گیا
کراچی۔۔۔25 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کانجی ٹی وی چینل(سماء)کے پروگرام ندیم ملک ’’لائیو‘‘میں نشر ہونیوالا انٹرویو آزاد کشمیرسمیت پاکستان بھرمیں دیکھاگیا۔ اپنے انٹرویو میں جناب الطاف حسین نے پروگرام کی میزبان ومعروف اینکرپرسن ندیم ملک کے سوالات کے تفصیلی اور سحرانگز جوابات دیئے ۔انٹرویودکھانے کیلئے ایم کیوایم کی جانب سے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو سمیت ملک بھرمیں قائم ایم کیوایم کے صوبائی ، ضلعی اورزونل دفاترمیں خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔اس سلسلے میں نائن زیروسمیت تمام تنظیمی دفاتر سمیت مختلف ہوٹلوں،شاپنگ سینٹروں اور دیگر پبلک مقامات پربڑی اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جہاں جہاں عوام نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کاانٹرویو دیکھا۔نائن زیروپرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینرز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر نصرت ، انجینئر ناصر جمال، اراکن کنورنوید جمیل، کہف الوریٰ ،گلفر از خان خٹک، میاں عتیق، حق پرست اراکین اسمبلی، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران وکارکنان اور حق پرست عوام نے بڑی تعدادموجود تھی۔