مسلح افواج سے اظہار یکجہتی ریلی کی فقید المثال کامیابی کے بعد رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی نے ٹھٹھہ میں واقع بزرگ ہستی عبد اللہ شاہ اصحابی کے مزار پر حاضری دی
جناب الطاف حسین کی جانب سے مزار پر چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی
ٹھٹھہ ۔۔۔25، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید شاکر علی نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام گزشتہ روز کراچی میں مسلح افواج اور فورسز سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی کی فقید المثال کامیابی کے بعد ٹھٹھہ میں واقع بزرگ ہستی عبد اللہ شاہ اصحابی کے مزار پر حاضری دی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی اور ٹھٹھہ زونل کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سید شاکر علی نے عبد اللہ شاہ اصحابی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام ، دہشت گردی کے خلاف جناب الطاف حسین کی عملی جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، ایم کیوایم کے شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی ، ان کے بلند حوصلے کے دعا بھی کی ۔