سنی اتحادکونسل کے سربراہ حامدرضاکی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ٹیلیفون پرگفتگو
مسلح افواج اور فورسز سے اظہاریکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کی عظیم الشان’’یکجہتی ریلی ‘‘ کا خیرمقدم
ریلی نکال کرایم کیوایم نے پاک فوج کے حوصلوں بلندکردیاہے ،ایم کیوایم کی کاوش وقت کی اہم ضرورت ہے،حامدرضا
رابطہ کمیٹی کے ارکان کا سنی اتحادکونسل پاکستان کے سربراہ حامدرضاکے خیالات سے اتفاق اورٹیلی فون کرنے پرشکریہ
کراچی ۔۔۔24، فروری 2014ء
سنی اتحادکونسل پاکستان کے سربراہ حامدرضانے مسلح افواج اور فورسز سے اظہاریکجہتی کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام شاہراہ قائدین پرمنعقدہونیوالی عظیم الشان’’یکجہتی ریلی ‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے وقت ضرورت قراردیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ٹیلی فون پرگفتگوکے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے طالبانائزیشن اورطالبان کے خلاف سب سے پہلے کھل کرآوازبلندکی اوران کی بنائی ہوئی شریعت کامستردکیااورپاک فوج کی حمایت میں عظیم الشان یکجہتی ریلی نکال کرپاکستانی فوج کا حوصلہ بلندکیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جن خطرات کاشکارہے اس میں دہشت گردی سرفہرست ہے،طالبان دہشت گردمسلح افواج،ایف سی،رینجرز،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں اوراہلکاروں سمیت عبادتگاہوں اورمعصوم شہریوں کوجس طرح نشانہ بنارہے ہیں ایسے حالات میں اب وقت آگیاہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کاساتھ دیتے ہوئے فیصلہ کن جنگ کیلئے خودکوتیارکرلیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی یکجہتی ریلی کاانعقادکرکے پوری قوم کوایک پیج پرمتحدکردیاہے اورآج پوری قوم ایم کیوایم کے موقف کی حمایت کررہی ہے اورپاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔اس موقع رابطہ کمیٹی کے ارکان نے سنی اتحادکونسل پاکستان کے سربراہ حامدرضاکے خیالات سے اتفاق کیااورٹیلی فون کرکے ایم کیوایم کی کاوشوں کی تعریف کرنے پرشکریہ اداکیا۔