ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے موقع پر دیدہ زیب کلینڈر کا اجراء کردیا
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کلینڈر کا اجراء کیا
کراچی ۔۔۔24، فروری 2014ء
28فروری 2014ء کو متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کے موقع پر لیبر ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز دیدہ زیب کلینڈر کا اجراء کیا گیا۔ کلینڈرکا اجراء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کیا او ر لیبر ڈویژن کے یوم تاسیس کی دلی مبارکبادپیش کی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیدامین الحق،لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا ، جوائنٹ انچارجز اور اراکین بھی موجود تھے ۔