عوام و کارکنان حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے صاحبزادے میاں شاہ ریز آصف کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔24 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے صاحبزادے میاں شا ہ ریز آصف کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلدو مکمل صحت یابی کے لئے دعا کی۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ شا ہ ریز آصف کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضورخصوصی دعائیں کریں۔