ایم کیوایم میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے، الطاف حسین
کراچی ۔۔۔23 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ایک امن پسند جماعت ہے جس میں جرائم پیشہ عناصر کے لئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج شاہراہ قائدین پر ایم کیوایم کے زیراہتمام ’’ یکجہتی ریلی ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے پولیس، رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خدارا ایم کیوایم کے بارے میں اپنی غلط فہمی کودورکرلیں ،ہم مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف ہیں اوراگرکوئی ایم کیوایم میں داخل ہوکرکسی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوتوآپ اس کے بارے میں ایم کیوایم کوبتائیے ، ہم اس کی تحقیق کریں گے اوراگرثابت ہواتوہم اسے تحریک کی صفوں سے فی الفورنکال دیں گے۔