کوہاٹ پولیس لائن پشاور چوک کے قریب دھماکہ پر جناب الطاف حسین کی شدید الفاظ میں مذمت
دھماکے میں خواتین سمیت متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار
مرحومین کیلئے مغفرت ، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا
سفاک ظالم درندوں سے سختی سے نمٹنا چاہئے اور ان سے کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے
واقعہ میں ملوث سفا ک درندہ صفت دہشت گروں کو گرفتار کر کے عبر تنا ک سزا ددی جائے
لندن ۔۔23فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوہاٹ پولیس لائن پشاور چوک کے قریب دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد افراد کے ہلاک ، خواتین سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کو بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ سفاک درندہ صفت عناصر جس طرح سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں وہ نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان کہلانے کے مستحق ہیں اور ایسے ظالم درندوں سے سختی سے نمٹنا چاہئے اور کسی بھی قسم کی رعایت نہ کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے صدرمملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث سفا ک درندہ صفت دہشت گروں کو گرفتار کر کے عبر تنا ک سزا ددی جائے جناب الطاف حسین نے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے آمین ۔جناب الطاف حسین نے دھماکہ میں خواتین سمیت متعدد افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے بھی دعا کی