بورے والا کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر کار اور پولیس کی بس کے تصادم کے نتیجے میں دولہا دلہن سمیت سات افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے
حکومت حادثہ کی تحقیقات کرائے، الطاف حسین کا مطالبہ
جاں بحق ہونیوالوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار
لندن۔۔۔22،فروری2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بورے والا کے قریب چیچہ وطنی روڈ پر کار اور پولیس کی بس کے تصادم کے نتیجے میں دولہا دلہن سمیت سات افرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہارکر تے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو تحفظ فراہیم کیا جاسکے۔ انہوں نے جاں بحق ہونیو الے سو گوار لواحقین کے دلی تعزیت ہمدردی اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔