ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم اسکیم 33گلشن معمار سیکٹر یونٹ 33/Bکے کارکن جمیل کے والد نصیر احمد ، لیاری سیکٹر یونٹ 32کے کارکن ارشد زیدی کے والد سعید جمشید علی زیدی ،نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 137/Aکے کارکن حامد حسین بھائی ساجد حسین ، اورنگی سیکٹر یونٹ 123کے کارکن سید عرفان امام کی والدہ سیدہ شیرین خاتون ، سکھر زون یونٹ 10-Bکے کارکن ایاز خان کی والدہ کاشمیر خان ، میرپورخاص زون ، یونٹ 4/Dکے کارکن افتخار کی صاحبزادی ، فاطمہ ، صوبائی تنظیمی کمیٹی (پنجاب) ڈسٹرکٹ لاہور کے کارکن حارث خان کاکڑ کے چچا غلام نبی خان کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک بیان رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگواران لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور سوگواران صبر جمیل عطا کرے ۔ ( آمین )