حاجی عبدالرزاق، خداترس، غریب پرور اور ایک اچھے انسان تھے، الطاف حسین
حاجی عبدالرزاق کے انتقال سے مجھے ذاتی طور پر دلی صدمہ پہنچا ہے
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کے انتقال پرقائد ایم کیوایم الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔21، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اے آر وائی گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حاجی عبدالرزاق کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ مرحوم، خداترس، غریب پرور اور ایک اچھے انسان تھے اور ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے حاجی عبدالرزاق کے سوگوارلواحقین اور اے آروائی گروپ سے وابستہ تمام افراد سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالرزاق مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)