الطاف حسین ایک دانشور، معلم اور بہترین لکھاری ہیں جو اپنے کارکنان کی تربیت اپنی تصانیف کے ذریعے کررہے ہیں،ڈاکٹرفاروق ستار
یہ ہمارے قائدتحریک الطاف حسین ہی کی تربیت کا نتیجہ ہےکہ آج ایم کیو ایم کو دنیا بھر میں ایک منظم جماعت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام متحدہ کے قائد جناب الظاف حسین کی کتا ب ’’ فلسفہ محبت‘‘کی رونمائی کے سلسلے میں پُروقار تقریب کا انعقاد
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کتاب کی رونمائی کی
کینیڈا۔۔۔20؍فروری2014ء
ایم کیو ایم کینیڈا کے زیر اہتمام کینیڈا کے بڑے شہروں ٹورنٹو‘کیلگری اور مونٹریال میں جناب الطاف حسین کی کتاب فلسفہ محبت کی رونمائی کے سلسلے میں عظیم الشان پروگرام منعقد کئے گئے ۔ان اجتماعات میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹرمحمد فاروق ستار ‘ ایم کیو ایم کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی ‘ جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن‘ اراکین سینٹرل کمیٹی ‘ مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران‘ چیپٹرز انچارجز اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ دانشور‘ ادیب ‘ شاعراور پاکستانی ڈائسپور ا کمیونٹی کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اورکتاب کی باقاعدہ رونمائی کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد باری تعالی کے ساتھ ہوا جسکے بعددانشور حضرات اور مقررین نے قائد تحریک الطاف حسین کی کتاب ’’فلسفہ محبت‘‘ کے مختلف پہلووں اور ان کی سادہ زندگی میں مطابقت اور مشاہدات پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور الطاف حسین کی قائدانہ صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کی علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کو بھی سراہتے ہوئے انہیں خوبصورت الفاظوں میں خراج تحسین بھی پیش کیااور فلسفہ محبت کو موجودہ حالات میں وقت کی اہم ضرورت جانا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے فلسفہ محبت کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب الطاف حسین کی پہلی تصنیف نہیں ہے اس سے قبل بھی الطاف حسین کئی کتابیں لکھ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین وہ واحد لیڈر ہیں جنہیں اپنے کارکنان کی تربیت اپنی تصانیف کے زریعے بھی کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔الطاف حسین نہ صرف ایک دانشور‘ معلم اور بہترین لکھاری ہیں بلکہ ایک استاد اور مڈل کلاس کا لیڈر ہونے کے ناطے ان کے اندر ایک پاکستانی کی معاشرتی تربیت کرنے کی بھی بھرپور صلاحیتیں موجودہیں جسکا اعتراف آج پاکستان کا ہر سیاستدان گاہے بگاہے اپنی تقاریر میں ایم کیو ایم کو ایک منظم اور بڑھے لکھے لوگوں کی جماعت کے طور پر پیش کرکے کرتا ہے جو کہ ایم کیو ایم کیلئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔یہ ہمارے قائدتحریک الطاف حسین ہی کی تربیت کا نتیجہ ہے کی آج ایم کیو ایم کو دنیا بھر میں ایک منظم جماعت کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب اس کا عربی ‘انگریزی‘ ہندی اورپیجابی ورژن بھی منظر عام پر ہوگا تاکہ دیگر زبانیں بولنے والے بھی اس سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کتاب کو دنیا بھر کی لائبیریز کی بھی زینت بنا یا جائے گا۔