ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروزعالم ولد ریاض کے بہیمانہ قتل پرجناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
لندن:۔۔۔17؍فروری2014ء
متحد ہ قو می موومنٹ کے قا ئد جنا ب الطاف حسین نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118/Aکے کارکن افروزعالم ولد ریاض کے بہیمانہ قتل پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیا ن میں جنا ب الطاف حسین نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جنا ب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ شہید کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقا م عطا فر ما ئے اور سوگواران کو یہ صد مہ براداشت کر نے کا حوصلہ دے ۔)آمین (