آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کے والدچوہدری نورحسین کے انتقال پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن۔۔۔16، فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آزادکشمیرکے سابق وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری والداور بزرگ سیاستدان آزادکشمیرچوہدری نورحسین کے انتقال پر گہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے چوہدری نورحسین مرحوم کے صاحبزادے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری سمیت تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کاایک ایک کارکن آپ کے ساتھ ہے۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین