ایم کیوایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی: ۔۔۔16 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مرکزی الیکشن سیل کے رکن عبدالصمدکے بڑے بھائی عبدالغفار،ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹریونٹ176کے کارکن سیدشمشادحسین کے صاحبزادے سیدعمرفاروق اورٹنڈوالہیارزون یونٹ2-Aشہبازکالونی کے جوائنٹ انچارج غلام نبی کے نوعمرصاحبزادے محمدانیس کے انتقال پرگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل دے۔(آمین)