سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن عبدالوحید عباسی کے بڑے بھائی نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہار تشویش
حق پرست عوام ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور عبدالحسیب نے کراچی کے مقامی اسپتال جاکر عیادت کی
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے خیریت دریافت کی
کراچی۔۔۔15فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد جناب الطاف حسین نے سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن عبدالوحید عباسی کے بڑے بھائی سلیم عباسی کے نواب شاہ میں ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حضورسلیم عباسی کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔
درایں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی اور عبدالحسیب نے کراچی کے مقامی اسپتال جاکرسلیم عباسی کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کی جانب سے خیریت دریافت کی اورگلدستہ پیش کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔