ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے ہمدرد محمدعارف کے بہیمانہ قتل پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
کراچی۔۔ ۔15 فروری ، 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے ہمدرد محمد عارف کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محمد عارف شہید کے تما م سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالی شہید کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے۔(آمین)