ڈی جی خان میں انڈس ہائے وئے پر مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 3افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پررابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔۔15فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈی جی خان میں انڈس ہائے وئے پر مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 3افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر دکھ اافسوس اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔(آمین)رابطہ کمیٹی نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔