کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا میں رینجرز ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گردوں کی جانب سے کراچی میں تسلسل کے ساتھ بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں ملک کے معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، الطاف حسین
دھماکے میں زخمی رینجرز اہلکاروں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
خود کش بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کا جائے، حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔14، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دھماکوں کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ بم دھماکے اور دہشت گردی کی کارروائیاں ملک کے معاشی حب کراچی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، کراچی میں بم دھماکے ملک کے استحکام اور سالمیت کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز رزاق آباد ٹریننگ سینٹر کے قریب بم دھماکہ اور آج قیوم آباد سی ایریا میں رینجرز کی ونگ کمانڈر کی گاڑی پر خود کش بم دھماکے ذریعے طالبان دہشت گردوں نے یہ پیغام دے دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے آڑ میں ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کاروائیوں کا ہولناک اور افسوسناک سلسلہ جاری ہ رکھے ہوئے ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے علاقے قیوم آباد سی ایریا میں رینجرز کے ونگ کمانڈر کی گاڑی پر حملے میں ملوث سفاک دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے دہشت گردی کی کاروائیوں کے روک تھام کیلئے عملی نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔