بیرون ملک سے بھتہ مافیاکی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروں اورشہریوں سے بھتہ طلبی کے واقعات حکومت وانتظامیہ کی نااہلی و ناکامی ہے،حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
بھتہ مافیاکی جانب سے بھتہ طلب کرنے پرڈاکٹروں اورشہریوں میں شدیدخوف وہراس پایاجارہاہے
جنہیں جان ومال کاتحفظ فراہم کرناحکومت کی اولین ذمہ داری ہے
بھتہ مافیاکی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروں اورشہریوں سے بھتہ طلب کرنے کانوٹس لیاجائے
وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ اورگورنرسندھ سے حق پرست نمائندوں کامطالبہ
کراچی :۔۔ 13؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے بیرون ملک بھتہ مافیاکی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروں،تاجروں،صنعتکاروں کوای میل اورٹیلیفون کالزکرکے ایزی پیسہ ،موبی کیش اواومنی پیسہ ٹرانسفرسروس کے ذریعے بھاری بھتہ طلب کرنے کی اطلاعات پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوراسے حکومت اوراداروں کی نااہلی وناکامی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ بھتہ مافیاکی جانب سے ڈاکٹروں اورشہریوں سے بھتہ طلب کرنے کانوٹس لیاجائے اورڈاکٹروں کوجاں ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہاکہ بیرون ملک مقیم بھتہ مافیاکراچی کے ڈاکٹروں سے ای میل ،ٹیلیفون اورایس ایم ایس کے ذریعے بھتہ طلب کر رہے ہیں اورنہ دینے کی صورت میں ڈاکٹروں کو سنگین نتائج کی نہ صرف دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ کراچی میں موجوداپنے دہشت گردکارندوں کے ذریعے متعددڈاکٹرزکی ٹارگٹ کلنگ بھی کرواچکے ہیں جس کے باعث ڈاکٹروں میں شدیدبے چینی اورخوف وہراس پایاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کرناحکومت وانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاہم حکومت اورانتظامیہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی اوروہ دہشت گردوں اوربھتہ خوروں کی جانب سے آنکھوں پرپردہ ڈالیں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ ومعصوم کارکنان اورہمدردعوام کوچن چن کرگھروں اوردیگرمقامات سے گرفتارکیاجارہاہے اورانہیں نامعلوم مقام پرلیجاکربہیمانہ تشدد کانشانہ بنایاجارہاہے جس کے باعث ایم کیوایم کے دس سے زائد کارکنان ماؤرائے عدالت قتل کئے جاچکے ہیں جبکہ دوسری جانب بھتہ مافیااوردہشت گردوں کوسرکاری سرپرستی میں کھلی چھوٹ حاصل ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں سے بھاری بھتہ وصول کریں اورنہ دینے کی صورت میں انہیں جانی ومالی نقصان پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ ہوناتویہ چاہئے تھاکہ رینجرز،پولیس اوردیگرقانون نافذ کرنیوالے ایجنسیاں کراچی میں موجودبھتہ مافیاکے دہشت گردکارندوں کوگرفتارکرکے ان کانیٹ ورک ختم کرتی تاہم جس شہرمیں رینجرز،پولیس وانتظامیہ غریب وبے گناہ شہریوں کوہراساں کرکے روزانہ اربوں روپے کی رشوت وصول کررہی ہواس شہرمیں شہریوں کوکس طرح تحفظ فراہم کیاجاسکتاہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے مطالبہ کیاکہ بیرون سے بھتہ مافیاکی جانب سے کراچی کے ڈاکٹروں اورشہریوں سے بھتہ طلب کرنے کانوٹس لیاجائے اورڈاکٹروں سمیت تمام شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے۔