کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔11 فروری 2014ء
متحدہ قوموومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم لیاری سیکٹر یونٹ 19کے کارکن جان محمد کی والدہ محترمہ فاطمہ بیگم ، ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنا ئز نگ کمیٹی یونٹ گلستان مزدور کے کارکن جا وید اقبا ل کی والد ہ محترمہ سکینہ با ئی ، پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن وسیم احمد کے والد شبیر احمد ، میر کرامت علی کے والد میر سعادت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)