ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 136کے کارکن محمد عادل عرف عدیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے جناب الطا ف حسین کی دعا کی اپیل
حق پرست عوام بالخصوص ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ،نوجوانون اور کارکنان سے محمد عادل کے کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں،جناب الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔10فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹریونٹ 136کے کارکن محمد عادل عرف عدیل کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطا ف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص ماؤں ، بہنوں، بزرگوں ،نوجوانون اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ محمد عادل کے کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل قانون نفاذ کرنے والے اداروں کے تشدد کے نتیجے میں عباس اسپتال میں موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلاہے ۔