واسع جلیل کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نا مناسب لفظ کا استعمال کرنے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار برہمی
رابطہ کمیٹی کا اجلاس۔ تمام رہنما بیانات دیتے وقت تہذیبی اور سیاسی آداب کا خیال رکھیں۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔7 فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن واسع جلیل کی جانب سے پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری کو بے بی بھٹو کہہ کر مخاطب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس پر رابطہ کمیٹی نے نامناسب لفظ کااستعمال کئے جانے پر تفصیلی اجلاس کرکے تمام رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیانات دیتے وقت تہذیبی اور سیاسی آداب کا خیال رکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ آئندہ نامناسب زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف تنظیمی کارروائی کی جائے گی۔