ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول صدیقی مرحوم کا سوئم
سوئم کے اجتما ع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال واراکین رابطہ کمیٹی ارکان اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کی شرکت
کراچی :۔۔7؍ فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے والد مقبول حسین صدیق مرحوم کا سوئم لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہو ا ۔جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ کی گئی ۔ سوئم کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ناصر جمال ، اراکین کنورنوید جمیل ، خالد سلطان ، عامر خان ،سیدامین الحق، اسلم آفریدی ، نثار پنہور ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ایم کیوایم شعبہ خواتین کی ذمہ داران ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی،اے پی ایم ایس او،متحدہ سوشل فورم ، سندھ تنظیمی کمیٹی ،علما کمیٹی ،اقلیتی امور کمیٹی ، ایلڈرز ونگ، شعبہ اطلاعات سمیت نائن زیر و پر خدمات انجام دینے والے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران واراکین،ایم کیوایم کے مختلف سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران اور کارکنان ،مرحوم کے عزیز وقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔