ایم کیوایم لیاری سیکٹر کمیٹی کے رکن ، بن قاسم سیکٹر کے یونٹ انچارج ، خیر پور زون کی زونل کمیٹی کے رکن اور فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔5، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاری سیکٹر کمیٹی کے رکن عبد الصبور کے بھائی عبد الکبیر،ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر یونٹ گلشن حدید فیز IIکے یونٹ انچارج شعیب صدیقی کے والد پروفیسر قمر الدین صدیقی ،ایم کیوایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر یونٹ 148کے کارکن ضیاء الرحمن کی والدہ محترمہ رفیق فاطمہ اور ایم کیوایم خیر پور زون کی زونل کمیٹی کے رکن ناظم علی رند کی دادی پٹھانی خاتون کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ (آمین)