پشاورکے قصہ خوانی بازاراورکراچی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکے پرالطاف حسین کااظہارمذمت
قصہ خوانی بازاراورکراچی ریلوے ٹریک پردھماکے بدترین دہشت گردی ہے،الطاف حسین
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ومنظم ہوکر پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ میں شامل ہوجائے،الطاف حسین
دھماکوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے الطاف حسین کااظہارتعزیت،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعا
پشاورکے قصہ خوانی بازاراورکراچی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکوں کونوٹس لیاجائے،وزیراعظم ،وفاقی وزیرداخلہ اورصوبائی حکومت سے مطالبہ
لندن۔۔۔4، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازاراورکراچی میں ریلوے ٹریک پربم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورانہیں بدترین دہشت گردی قراردیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں معصوم بچوں اورخواتین سمیت متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن عناصر پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کررہے ہیں اورناحق معصوم وبے گناہ شہریوں،سیکورٹی فورسزکوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جناب لطاف حسین نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ومنظم ہوجائے اور پاکستان کی بقاء وسلامتی کی جنگ میں شامل ہوجائے۔جناب الطاف حسین نے بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے تمام افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیااورہلاک شدگان کی مغفرت اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاکی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورصوبہ سندھ اورخیبرپختونخواہ کی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ بم دھماکوں کا نوٹس لیاجائے اوردھماکوں میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔