مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کشمیری عوام کی شرکت کے ساتھ کشمیریوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام یقینی بنایاجائے،الطاف حسین
کسی بھی سطح کے مذاکرات میں کشمیری عوام اور رہنماؤں کو شامل کئے بغیر مسئلہ کشمیر کابامقصد حل تلاش نہیں کیاجاسکتا
ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اوران کے حقوق کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی
یوم کشمیر پر ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کا خصوصی پیغام
لندن۔۔۔4، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مظلوم کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی سطح کے مذاکرات میں کشمیری عوام اوررہنماؤں کو شامل کیے بغیر مسئلہ کشمیرکاحل تلاش نہیں کیا جاسکتا ، ایم کیوایم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اوران کے حقوق کی آواز اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں ہر فورم پر اٹھاتی رہے گی۔یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے نام اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ کشمیر،کشمیری عوام کاہے لہٰذامسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی خواہشات اورامنگوں کا احترام یقینی بنانا چاہئے اورانہیں اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کانہ صرف مکمل اختیاردیناچایئے بلکہ انہیں حق خود ارادیت بھی دیاجانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام اور رہنماؤں کوکسی بھی سطح کے مذاکرات میں شامل کئے بغیرمسئلہ کشمیر کا بامقصد حل تلاش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ان کی جدوجہدکو سلام تحسین اور سلام عقیدت پیش کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کے مؤقف کی بھر پورحمایت کرتی ہے اور وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ایسا کوئی بھی فیصلہ ہرگز قبول نہیں کرے گی جس میں کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کا خیال نہ رکھاجائے۔ جناب الطاف حسین نے یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل فرمائے ۔(آمین)