ابراہیم حیدری میں مسلح دہشت گردوں کی پولیس موبائل پرفائرنگ پرالطاف حسین کااظہارمذمت
قتل وغارتگری میں جوبھی سفاک عناصرملوث ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
شہیدہونیوالے پولیس اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار،شہداء کی مغفرت کیلئے دعا
لندن:۔۔۔3؍فروری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ابراہیم حیدری میں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پرفائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں چارپولیس اہلکاروں کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قتل وغارتگری میں جوبھی سفاک عناصرملوث ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جبکہ افسوس اس بات کاہے کہ دہشت گردی کے انگہت واقعات رونماہوچکے ہیں لیکن کوئی ایک بھی قاتل گرفتارنہیں کیاجاسکاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے واقعے میں شہیدہونیوالے پولیس اہلکاروں کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اورلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔