پشاورقصہ خوانی بازارکے قریب سینماگھرمیں بم دھماکے کھلی دہشت گردی ہے،الطاف حسین
بم دھماکوں میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے الطاف حسین کااظہارتعزیت،زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا
پشاورقصہ خوانی بازارسینماگھرمیں بم دھماکوں کونوٹس لیکرملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاوزیراعظم،وفاقی وزیرداخلہ اورخیبرپختونخواہ کی حکومت سے مطالبہ
کراچی۔۔ ۔02 فروری ، 2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد جنا ب الطاف حسین نے پشاورکے قصہ خوانی بازارکے قریب سینماگھرمیں بم دھماکوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوردھماکوں کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے ان کے نتیجے میں متعددافرادکے جاں بحق وزخمی ہونے پرگہرے رنج وغم اورافسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک دشمن عناصر دہشت گردی اوربم دھماکوں کے ذریعے ملک کوغیرمستحکم کررہے ہیں اورمعصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے دھماکوں میں جان بحق کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکی مغفرت فرمائے اورتمام زخمیوں کوجلدومکمل صحت یابی دے ۔ جناب الطاف حسین وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی اورخیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیاکہ پشاورکے قصہ خوانی بازارکے قریب سینماگھرمیں بم دھماکوں کاسختی سے نوٹس لیاجائے اوردھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔