اظہاریکجہتی شرکاء کی جانب سے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرقائدتحریک الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کامظاہرہ
کراچی:۔۔۔(اسٹاف رپروٹر)
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین سے ’’اظہاریکجہتی ‘‘کیلئے بہت بڑااجتماع منعقدکیاگیا۔اجتماع میں خواتین،بزرگوں،بچوں اورایم کیوایم کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔اس دوران حاضرین نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرایم کیوایم کے پرچم فضاء میں لہرائے اورہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرقائدتحریک جناب الطاف حسین سے بھرپوریکجہتی کااظہارکیااورجناب الطا ف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے جس کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔